کراچی کے علاقے اسٹیل ٹائون میں رات گئے مبینہ پولیس مقابلے کے بعد پولیس نے ایک ملزم کو زخمی حالت میں گرفتارکرلیا جبکہ اس کا ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا، گرفتارزخمی ملزم سے اسلحہ اورآوان بم برآمد ہوئے ہیں۔
نجی ٹی وی چینل کے مطابق کراچی کے علاقے اسٹیل ٹائون میں رات گئے مبینہ پولیس مقابلے کے بعد پولیس نے ایک ملزم کو زخمی حالت میں گرفتارکرلیا جبکہ اس کا ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا، گرفتارہونے والے زخمی ملزم کی شناخت روشن کے نام سے ہوئی ہے جسے کے قبضہ سے سے اسلحہ اورآوان بم برآمد ہوئے ہیں۔
پولیس نےگرفتارزخمی ملزم کو اسپتال منتقل کرکے اس کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ہے اور اس کے مفرور ساتھی کی تلاش شروع کردی گئی ہے ، ملزم کو طبی امداد کے بعد تفتیش کیلئے تھانے منتقل کردیاجائےگا۔