سرگودھا میں سلنڈر دھماکا ہوا ہے جس کی وجہ سے ایک مکان کی چھت گر گئی جس کے نتیجے میں 2 بچوں سمیت 4 افراد زخمی ہوگئے۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق سرگودھا کے علاقے لالہ زار ٹاؤن بھلوال کے ایک گھر میں سلنڈر دھماکا ہوا، جس کے نتیجے میں مکان کی چھت گرگئی۔
چھت گرنے سے ملبے تلے دب کر 2 بچوں سمیت 4 افراد زخمی ہوگئے، جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا۔