محکمہ موسمیات نے شہر قائد میں آج پھر بارش ہونے کی خوشخبری سنا دی،آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم خشک اور سرد رہنے کا امکان ہےجبکہ آج اور کل بوندا باندی اور ہلکی بارش ہو سکتی ہے جس سے موسم میں خنکی مزید بڑھنے کا امکان ہے۔
ڈائریکٹر محکمہ موسمیات کاکہنا ہے کہ کراچی کے شمال مشرقی علاقوں میں بوندا باندی کا امکان ہے۔
انہوں نے مزید بتایا کہ 30 اور 31جنوری کو مغربی ہواؤں کے کم دباؤ کا ایک اور سسٹم ملک میں داخل ہو گا۔
ڈائریکٹر محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ مغربی ہوا کا یہ کم دباؤ کراچی اور ملک کے بالائی علاقوں میں بارش کا باعث بن سکتا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق شہر قائد کا آج کم سے کم درجہ حرارت 14ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
کراچی میں شمال مشرقی علاقوں سے ہوائیں 16کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں، جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب41فیصد ہے ۔