انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے نسل پرستانہ جملے کسنے پر قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد پر پابندی عائد کردی۔
ترجمان آئی سی سی کے مطابق سرفراز احمدکو 4 میچوں کےلیےمعطل کیا گیا ہے،سرفرازاحمدپر2ایک روزہ اور2 ٹی ٹوینٹی میچوں کی پابندی عائد کی گئی ہے۔
ڈیو رچرڈسن کا کہنا ہے کہ سرفراز نے غلطی کا اعتراف کرتے ہوئےسرعام معافی مانگی اس لیے کم سےکم سزا کااطلاق ہوا،سرفراز کو نسل پرستی کیخلاف تعلیمی پروگرام میں بھی شرکت کرنا ہوگی۔
ترجمان آئی سی سی کا مزید کہنا ہےکہ آئی سی سی نسل پرستانہ فقرے بازی پرزیرو ٹولیرنس پالیسی رکھتا ہے۔
JUST IN: Pakistan captain Sarfaraz Ahmed has been handed a four-match suspension for breaching ICC's Anti-Racism Code.
DETAILS ⏬https://t.co/7lCs3FiYpp pic.twitter.com/OWpwV6lJ4w
— ICC (@ICC) January 27, 2019
ادھر چوتھے ون ڈے میچ میں ٹاس کیلئے سرفراز احمد کی جگہ شعیب ملک آئے ، شعیب ملک کا کہناتھا کہ سرفراز آج کا میچ نہیں کھیل رہے ہیں اور انتہائی افسوسناک واقعہ کے بعد آج کے میچ کی کپتانی کی ذمہ داری مجھے سونپی گئی ہے ۔کپتان سرفراز کی جگہ ٹیم میں کیپر رضوان کو شامل کیا گیا ہے جبکہ ایک اور تبدیلی یہ کی گئی ہے کہ ٹیم میں عثمان شنواری کی واپسی ہوئی ہے ۔
یاد رہے کہ قومی ٹیم کے کپتان سرفراز نےدوسرے ون ڈےمیچ میں جنوبی افریقہ کے کھلاڑی کیخلاف میدان میں نازیبا الفاظ کہے تھے جو کہ ریکارڈ ہو گئے اور ہر کسی نے سن لیے جس کے بعد انہوں نے اپنے عمل پر معذرت کرتے ہوئے کھلاڑی سے معافی بھی مانگی تھی اور ان دونوں کے درمیان صلح بھی کروائی گئی تھی۔