کوٹ لکھپت جیل میں قید میں میاں نواز شریف کے ذاتی معالج ڈاکٹرعدنان کا کہنا ہے کہ کئی دن گزرنے کے باوجود نواز شریف کی طبی تشخیص نا مکمل ہے۔
ڈاکٹر عدنان کا کہنا تھا کہ نواز شریف کو اسپتال داخل کرایا گیا ہے نہ ہی ان کا علاج،کوئی بھی دانستہ یا نادانستہ تاخیرنوازشریف کی صحت کوخطرے میں ڈال سکتی ہے
انہوں نے کہا کہ نواز شریف کی صحت کے پیش نظر مزید علاج کیلیےفوری جواب کے منتظر ہیں،
انہوں نے کہا کہ علامہ اقبال میڈیکل کالج،جناح اسپتال کےمیڈیکل بورڈنے17جنوری کوسفارشات جمع کرائی تھیں جبکہ پی آئی سی نےنوازشریف سے متعلق23 جنوری کوسفارشات دیں۔
واٰضع رہے کہ نواز شریف دل کے عارضے میں مبتلا ہیں ان کا بائی پاس بھی ہو چکا ہے،انہیں بازئوں، کمرمیں درد اور بخار کی شکایت ہے۔