امریکی ریاست لوزیانہ میں سفاک نوجوان نے فائرنگ کرکے5 افراد کوموت کے گھاٹ اتار دیا۔
پولیس کے مطابق بیٹن روگ کے علاقے لونگ سٹون میں21 سالہ سفاک بیٹے نے فائرنگ کرکے پہلےاپنے والدین کو قتل کیا پھرپڑوسیوں کے گھر جا کر3 افراد کو گو لیوں سے بھون دیا۔
پولیس حکام کے مطابق ملزم چوری کیے گئے ٹرک میں بیٹھ کرموقع واردات سے فرارہو گیا تھا جسے بعد ازاں ہمسایہ ریاست ورجینیا سے گرفتارکرلیا گیا۔
پولیس حکام کے مطابق قتل کیے گئے افراد میں43 سالہ بلی ارنسٹ،17سالہ ٹینرارنسٹ،20سالہ سمرارنسٹ جبکہ تھیرائٹ کے والدین جن میں 50 کیتھ تھیرائٹ اور50سالہ ایلزیبتھ تھیرائٹ شامل ہیں۔
پولیس نے جائے وقوعہ کا معائنہ کرکے ابتدائی شواہد جمع کرلیے ہیں تاہم قتل کی وجوہات کا تاحال تعین نہیں ہوسکا۔
پولیس کے مطابق حملہ آور کو گھریلو تنازع کے باعث والدین نے گھرسے نکال دیا تھا اوروہ کافی عرصے بعد گھر لوٹا تھا۔
عینی شاہدین نے پولیس کو بتایا کہ 21 سالہ ڈاکوٹا تھیرائٹ کو کم کم ہی گھرآتے جاتے دیکھا گیا ہے اور اس کے معمولات سے متعلق کسی قسم کی معلومات حاصل نہیں ہوسکی ہیں۔
پولیس کےمطابق ملزم ڈکوٹا چوری کیے گئے ایک ٹرک میں بیٹھ کر فرارہو گیا تھا جسے ورجینیا سے گرفتار کر لیا گیاہے،ملزم ڈکوٹا کوقتل،اقدام قتل اوراسلحہ رکھنے کے الزام کا سامنا کرنا ہو گا۔
حکام کے مطابق ڈاکوٹا چند ہفتوں سے اسی فیملی کے ساتھ رہ رہا تھا لیکن فوری طورپرقتل کی وجوحات کا علم نہیں ہو سکا،پولیس مزید تفتیش کر رہی ہے۔