سعودی صحافی جمال خاشقی کے قتل کی تحقیقات کیلیے3رکنی یواین کمیشن قائم کر دیا گیا۔
غیر ملکی رپورٹس کے مطابق ماورائےعدالت سزاؤں کی خصوصی ماہرایگنیزکیلامارڈ خاشقی کے قتل کی تحقیقات کےلیے بنائے گئے کمیشن کی قیادت کریں گی۔
یورپی یونین نےسعودی عرب کو دہشت گردوں کی مالی معاونت کرنے والے ممالک کی فہرست میں بھی شامل کرلیا ہے۔ سعودی عرب کو صحافی جمال خاشقجی کے قتل کے تناظر میں اس فہرست میں شامل کیا گیا۔
یورپی یونین نے سعودی عرب کا نام دہشت گردوں کی مالی معاونت اور منی لانڈرنگ کرنے والے ممالک کی فہرست میں شامل کرلیا۔
یورپی یونین نے سعودی عرب کو صحافی جمال خاشقجی کے قتل کے تناظر میں اس فہرست میں شامل کیا گیا۔
یورپی یونین یہ فہرست فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) کی جانب سے مقرر کردہ معیار کے تحت تیار کرتی ہے اور موجودہ فہرست کو رواں ہفتے ہی ازسر نو مرتب کیا گیا ہے۔ اس فہرست میں ایران، عراق، شام، افغانستان اور شمالی کوریا سمیت 16 ممالک شامل ہیں۔
یورپی یونین نے سعودی عرب کا نام قوانین کے مزید سخت ہونے کے بعد شامل کیا ہے جس کی سب سے بڑی وجہ استنبول کے سعودی قونصل خانے میں شاہی خاندان کے ناقد صحافی جمال خاشقجی کا بہیمانہ قتل ہے۔
سعودی عرب نے اس فہرست میں نام شامل کیے جانے پر کسی بھی قسم کے تبصرے سے گریز کیا ہے۔