کراچی میں فائرنگ کے دو مختلف واقعات میں3فراد زخمی ہو گئے۔
تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے پاک کالونی میں فائرنگ سے دو افراد زخمی ہو گئے،موٹر سائیکل سواروں نے گلی میں بیٹھے افراد کو نشانہ بنایا،ریسکیو ذرائع کے مطابق زخمیوں میں نادراورفرید شامل ہیں۔
جبکہ ایک اور واقعے میں اورنگی ٹائوں میں ماجد چوک کے قریب فائرنگ سے 10الہ بچی زخمی ہو گئی تاہم دونوں واقعات میں فائرنگ کی وجہ فوری طور پر معلوم نہیں ہو سکی
ریسکیو ذرائع کے مطابق زخمیوں کو عباسی شہید منتقل کر دیا گیا ہے جہاں ان کو طبی امداد دی جا رہی ہے۔