فلپائنی گرجاگھروں کےباہر دھماکوں کی ذمہ داری داعش نے قبول کرلی

فلپائن کےگرجاگھروں کےباہر کئے گئے دھماکوں کی ذمہ داری دہشت گرد تنظیم داعش نے قبول کرلی، نجی ٹی وی چینلز کےمطابق فلپائن میں گرجا گھر کے باہر ہونے والے دھماکوں میں 27افراد ہلاک جبکہ 70 زخمی ہوگئے تھے، ہلاک و زخمیوں میں فلپائنی فوج کے اہلکار بھی شامل ہیں۔دھماکوں کی ذمہ داری دہشت گرد تنظیم داعش نے قبول کرلی۔

فلپائن کے جنوب مغرب صوبے سولو میں واقع گرجا گھر کے باہر بعد دیگرے دو بم دھماکوں میں 27 افراد ہلاک اور70 سے زائد زخمی ہوگئے تھے، زخمیوں میں سے متعدد کی حالت تشویشناک ہے۔

فلپائنی پولیس کے مطابق دھماکے کی نوعیت فوری طور پر معلوم نہیں ہو سکی ہے تاہم واقعے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

دھماکے میں زخمی ہونے والوں کو فوری طور پر قریبی اسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا اور اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی۔

اسپتال انتظامیہ نے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا ہے،ترجمان فلپائن آرمی کے مطابق دھماکے میں ہلاک ہونے والوں میں فلپائن آرمی کے اہلکار بھی شامل ہیں۔