پتوکی کے علاقےبھونی کے موڑ پر ڈکیتی کے دوران مزاحمت پرسب انسپکٹربیٹے سمیت زخمی ہوگیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق سب انسپکٹر اکبر اپنے بیٹے کے ساتھ پتوکی ڈیوٹی پر جارہا تھا کہ بھونیکے موڑ پر نامعلوم مسلح افراد نے روک کرانہیں لوٹنے کی کوشش کی۔
سب انسپکٹر اکبر نے ڈاکوئوں سے مزاحمت کی توانہوں نے فائرنگ شروع کردی۔ ڈاکوؤں کی فائرنگ سے سب انسپکٹر اپنے بیٹے سمیت زخمی ہوگیا۔ اکبر کو 4 اور بیٹے کو ایک گولی لگی ہے جنہیں علاج کیلئے لاہور منتقل کردیا گیا ہے۔
علاقہ پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔