کراچی میں سپرہائی وےکے ہنگوراگوٹھ میں مضرصحت کھاناکھانےسے15افرادبےہوش ہوگئے جنہیں فوری طورپر قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہےجہاں ان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔
نجی ٹی وی کے مطابق ہنگورا گوٹھ کے گھر میں کھانا کھانے والے تمام افراد مبینہ طورپر مضرصحت کھاناکھانے سے بیہوش ہوگئے، متاثرہونےوالے افرادکاتعلق ایک ہی خاندان سےبتایا گیاہے۔
اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کربچوں اورخواتیں سمیت تمام متاثرہ افراد کو فوری طورپرقریبی اسپتال منتقل کیا جہاں تمام افراد کی حالت طبی امداد کے بعد خطرے سے باہر ہے۔
علاقہ ایس ایس پی کےمطابق متاثرہ افرادنےگھرمیں کھاناکھایاجس سےان کی حالت غیرہوئی، متاثرہ افراد کے گھر سے کھانےکےنمونےحاصل کرلیےگئے ہیں جوتجزیےکیلئےلیبارٹری بھیجوائے جائیں گے۔
انہوں نے بتایا کہ متاثرہ افرادنےگزشتہ روزدکان سےچاول اورزردےکارنگ خریداتھاجس پر دکاندار کوگرفتار کرلیا گیاہے اورچاول اورزردےکارنگ تحویل میں لےلیا اور رپورٹ درج کرکے تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔