فائل فوٹو
فائل فوٹو

مزار شریف میں پاکستانی قونصل خانہ کل سے ویزے جاری کرے گا

مزار شریف میں پاکستانی قونصل خانہ کل سے ویزےدوبارہ شروع کرے گا۔
سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ افغان سیکیورٹی حکام نے خاتون کو دستی بم قونصل خانے میں لے جانےکی اجازت دی۔ حکام نے شک کی بنیاد پر خاتون کی تلاشی لی،تلاشی کے دوران خاتون کے بیگ سے دستی بم نکلا تھا۔
سفارتی ذرائع کے مطابق افغان حکام کی فول پروف سیکیورٹی یقین دہانی پرویزا سیکشن کھولنےکافیصلہ کیاگیا،مزار شریف میں پاکستانی قونصل خانے کاویزا سیکشن گزشتہ روز بند کردیا گیا تھا۔