پی اے سی اجلاس میں کمیٹی کے سربراہ شہباز شریف کے پروڈکشن آرڈر کون جاری کرے گا؟ فیصلہ ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے اجلاسوں میں سربراہ کمیٹی کے پروڈکشن آرڈراسپیکر ہی جاری کریں گے۔
اسمبلی ذرائع کے مطابق شہباز شریف براہ راست ملزم ہیں، خود پروڈکشن آرڈر جاری نہیں کریں گے،31 جنوری کو پی اے سی اجلاس کے پروڈکشن آرڈر اسپیکرجاری کرے گا۔
اسمبلی ذرائع کے مطابق پی اے سی سیکریٹریٹ نے پروڈکشن آرڈر کی درخواست اسپیکر کو بھجوا دی، چیئرمین کمیٹی کو پروڈکشن آرڈر جاری کرنے کا اختیار ہے۔
پی اے سی ذرائع کا بھی یہی کہنا ہے کہ شہباز شریف اختیارکواپنے لیے استعمال نہیں کریں گے، پروڈکشن آرڈر نہ بھی جاری ہوئے، تب بھی اجلاس ہوگا۔
پی اے سی سیکریٹریٹ کے مطابق وقتی چیئرمین منتخب کرکے بھی اجلاس کی کاروائی چلائی جا سکتی ہے۔
اپوزیشن لیڈر بدعنوانی کے الزامات میں نیب کے زیر حراست ہیں، سابق وزیر اعلیٰ پنجاب پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے سربراہ ہیں، ماضی میں ان کے پروڈکشن آرڈرز اسپیکر نے جاری کیے ۔
بعد ازاں یہ کہا گیا کہ پی اے سی کے سربراہ اپنے پروڈکشن آرڈرز خود جاری کرسکتے ہیں، البتہ اب اس کی تردید کر دی گئی ہے۔