کراچی میں رات بھر وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری رہا۔فائل فوٹو

محکمہ موسمیات کی کراچی میں پھربارش کی پیشگوئی

محکمہ موسمیات نے کراچی میں پھربارش کی پیشگوئی کردی۔

محکمہ موسمیات نے  کہا ہے کہ مغربی ہواؤں کا نیا بارش دینے والا سلسلہ منگل کی شام یا رات ملک میں داخل ہوگا جس کے باعث ملک بھر میں بارشوں کا امکان ہے۔

نئے مغربی سسٹم کے ذریعے کراچی سمیت حیدرآباد، سکھر، لاڑکانہ، شہید بے نظیرآباد میں بارشیں ہونے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بالائی علاقوں میں شدید بارش کے دوران لینڈ سلائیڈ کا بھی خدشہ ہے جب کہ بدھ کوکوئٹہ، ژوب، قلات، مکران، نصیرآباد اور سبی ڈویژن میںبارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ سے جمعرات بالائی خیبرپختونخوا، مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور، مردان اور کوہاٹ ڈویژن میں بارش کا امکان ہے۔