پشاورکے نواحی علاقہ کگہ ولہ سے 2 نوجوانوں کی لاشیں ملی ہیں ، پولیس کے مطابق رات گئے دولاشوں کی اطلاع پر وہ پشاورکے نواحی علاقہ کگہ ولہ پہنچے تو انہیں دو نوجوانوں کی لاشیں ملیں جنہیں فائرنگ کرکے قتل کیا گیا تھا۔
نجی ٹی وی کے مطابق پشاورکے نواحی علاقہ کگہ ولہ سے 2 نوجوانوں کی لاشیں ملی ہیں ، پولیس کے مطابق رات گئے دولاشوں کی اطلاع پر وہ پشاورکے نواحی علاقہ کگہ ولہ پہنچے تو انہیں دو نوجوانوں کی لاشیں ملیں جنہیں فائرنگ کرکے قتل کیا گیا تھا۔
پولیس نے دونوں نوجوانوں کی لاشیں پوسٹ مارٹم کیلئے اسپتال منتقل کرکے قتل کی رپورٹ درج کرلی ہے اوران کے لواحقین کی تلاش شروع کردی ہے،پولیس کے مطابق فوری طورپرقتل کی وجوہات کے بارے میں کچھ نہیں کہا جاسکتا۔
پولیس کو خدشہ ہے کہ انہیں کسی دشمنی یا زاتی جھگڑے پر قتل کیا گیا ہے پوسٹ مارٹم رپورٹ ملنے کے بعد ہی تحقیقات شروع کی جائیں گی،دونوں نوجوانوں کی عمریں 22 سال اور 30 سال ہیں۔