جنوبی افریقہ کے خلاف ون ڈے میچ میں حریف کھلاڑی کے خلاف نسلی منافرت پر مبنی جملہ کہنے پر آئی سی سی کی جانب سے چار میچوںپر پابندی کا سامنا کرنے والے قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد وطن واپس پہنچ گئے ۔
سرفراز احمد کراچی کے ایئرپورٹ پہنچے تو وہاں موجود پرستاروں نے کپتان کے حق میں نعرے بازی سے ان کا استقبال کیا۔
کپتان کا کہنا تھا کہ میرا دفاع کرنا اور واپس بلانا پی سی بی کا اچھا فیصلہ تھا،5 ماہ سے مستقل کرکٹ کھیل رہا ہوں اب پی ایس ایل پر پوری توجہ دوں گا۔
اس موقع پرانہوں نے کہا کہ جو کچھ ہوا مجھے اس پر افسوس ہے ،مجھے میری غلطی کی سزا مل گئی ہے ۔
سابق کرکٹر شعیب اختر کی جانب سے تنقید پران کا کہنا تھا کہ شعیب اختر نے تنقید نہیں بلکہ ذاتی حملے کیے۔
شعہیب اختر نے تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ سرفراز بہت سستے میں چھوٹ گئے ہیں، میری اطلاع کے مطابق ان پر دس میچز کیلئے پابندی عائد کی جارہی تھی اور تین ماہ کے لیے پابندی بھی لگائی جاسکتی تھی۔
واضح رہے کہ آئی سی سی کی جانب سے چار میچوں کی پابندی کے بعد پی سی بی نے سرفراز احمد کو وطن واپس بلا لیا تھا۔