ملائیشیا میں ہندوؤں کو بھارت کی مسلمان اقلیت کے مقابلے 100 گنا زیادہ حقوق حاصل ہیں۔فائل فوٹو
ملائیشیا میں ہندوؤں کو بھارت کی مسلمان اقلیت کے مقابلے 100 گنا زیادہ حقوق حاصل ہیں۔فائل فوٹو

دہلی اقلیتی کمیشن نے ذاکر نائیک کو بدنام کرنے کا نوٹس لے لیا

دہلی اقلیتی کمیشن نے ڈاکٹرذاکر نائیک کو بدنام کرنے نوٹس لے لیا۔

دہلی اقلیتی کمیشن نے ڈاکٹرذاکر نائیک کو’’دہشت گردی کا سلفی مبلغ‘‘ کالقب دینے پر انگریزی اخبار کو نوٹس بھیج دیا۔

کمیشن نے نوٹس میں انگریزی اخبارسے وضاحت طلب کی ہے اور جواب دینے کے لیے 11 فروری تک کا وقت دیا گیا ہے۔

دراصل یہ معاملہ اسلامی اسکالرڈاکٹرذاکر نائیک کودہشت گردی کا سلفی مبلغ کہنے کا ہے۔ اس معاملے پر دہلی اقلیتی کمیشن نے ازخود نوٹس لیا ہے اوراخبارکونوٹس جاری کردیا ہے۔

گزشتہ دنوں منی لاندرنگ کے مبینہ کیس میں ڈاکٹرذاکر نائیک کی بعض املاک پرانفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے قبضہ کرلیا تھا یہ خبراخبارات اورالیکٹرانک میڈیا نے پی ٹی آئی کے حوالے سے نشر اور شائع کی۔

انگریزی روزنامہ پائینیرنے یہی خبر20 جنوری 2019 کے شمارے میں شائع کرتے ہوئے ڈاکٹرذاکر نائیک کو’’دہشت گردی کا سلفی مبلغ‘‘کا لقب دیا تھا۔

دہلی اقلیتی کمیشن نے اس کا از خود نوٹس لیتے ہوئے کہا کہ یہ صحافتی آزادی کا انتہائی غلط استعمال ہےاوراس کا مقصد ایک ایسے شخص کو بدنام کرنا ہے، جومحض ملزم ہے اورابھی تک کسی عدالت نے اسے مجرم نہیں قراردیا ہے۔

مزید برآں مذکورہ شخص محض منی لانڈرنگ کے کیس میں ملزم گردانا گیا ہے، اسے دہشت گردی کی تبلیغ یا فنڈنگ کا ملزم نہیں گردانا گیا ہے۔

دہلی اقلیتی کمیشن کے چیئرمین ڈاکٹرظفرالاسلام خان نے بات کرتے ہوئے کہا کہ یہ میں نے یہ خبرخود پڑھی، جس کے بعد مجھے انتہائی افسوس ہوا کہ صحافت کے معیار کوکس طرح سے پراگندہ کردیا گیا ہے اورخبرکو غلط طریقے سے پیش کیا۔