فائل فوٹو
فائل فوٹو

فلسطینی وزیراعظم کابینہ سمیت مستعفیٰ ہوگئے

فلسطینی وزیراعظم رمی الحمد اللہ اپنی کابینہ سمیت مستعفیٰ ہوگئے اور انہوں نے اپنے استعفے صدر محمود عباس کو پیش کردیے۔
رمی الحمداللہ کی جماعت قومی اتحاد کی جانب سے جاری کردہ بیان میں وزیراعظم اور کابینہ کے مستعفیٰ ہونے کی تصدیق کردی گئی ہے اور کہا گیا ہے کہ وہ نئی حکومت کی تشکیل تک اپنے فرائض انجام دیتے رہیں گے۔

دوسری جانب صدر محمود عباس کی جانب سے رمی الحمداللہ کی حکومت کے مستعفی ہونے پر تاحال کوئی بیان جاری نہیں ہوا تاہم مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ دو روز قبل محمود عباس کی جماعت فتح نے اپنے اجلاس میں یہ سفارش کی تھی حکومت کو تبدیل کیا جانا چاہیے۔

واضح رہے کہ رمی الحمد اللہ ممتاز ماہر تعلیم ہیں اور ان کی قیادت میں 2014ء میں قومی اتحاد کی حکومت تشکیل پائی تھی۔