اپوزیشن لیڈر جریمی کوربن وزیراعظم تھریسامے سے ملاقات پر آمادہ

برطانوی پارلیمنٹ میں بریگزٹ سے متعلق پانچ بل مسترد اور دوبل پاس ہونے کے بعد اپوزیشن لیڈر جریمی کوربن نے برطانوی وزیراعظم تھریسامے سے ملاقات پر آمادگی ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ بریگزٹ پر تھریسامے سے بات چیت کیلئےجلد ملاقات کریں گےجبکہ وزیراعظم تھریسامے کاکہنا ہے کہ آج اکثریت نےبیک اسٹاپ میں ترمیم کےساتھ ڈیل کی حمایت کردی ہے۔

نجی ٹی وی چینل نے برطانوی میڈیا کے حوالے سے بتایا ہے کہ برطانوی پارلیمنٹ میں بریگزٹ سے متعلق پانچ بل مسترد اور دوبل پاس ہونے کے بعد اپوزیشن لیڈر جریمی کوربن نے برطانوی وزیراعظم تھریسامے سے ملاقات پر آمادگی ظاہر کردی ہے وہ جلد ملاقات کریں گے۔

برطانوی وزیراعظم تھریسامے نے کہا ہے کہ دوہفتےقبل ایم پیزنےانخلاایگریمنٹ کو مسترد کیا تھا جبکہ آج اکثریت نےبیک اسٹاپ میں ترمیم کےساتھ ڈیل کی حمایت کی۔انہوں نے کہا کہ واضح ہوگیاکہ ڈیل کےساتھ یورپی یونین سےعلیحدگی کاراستہ موجودہے۔

انہوں نے کہا کہ یورپی یونین کےساتھ مذاکرات آسان نہیں ہوں گے۔ برطانوی وزیراعظم کاکہنا تھا کہ ایم پیزنےاب واضح کردیاکہ انخلاایگریمنٹ کی منظوری کی ضرورت ہوگا،ہاؤس نےاعادہ کیاکہ وہ ڈیل کےبغیربریگزٹ نہیں چاہتا،حکومت اب ڈیل کیلئےکوششیں دگنی کرےگی جس کیلیےہاؤس کی حمایت ضروری ہے،انہوں نے کہا کہ آئرلینڈاورناردرن آئرلینڈکےدرمیان بارڈرقوانین میں نرمی کی اجازت ہوگی۔