پارلیمنٹ نے بیک اسٹاپ میں ترمیم کےساتھ ڈیل کی حمایت کردی،تھریسامے

برطانوی پارلیمنٹ میں بریگزٹ سے متعلق پانچ بل مسترد اور دوبل پاس ہونے کے بعدبرطانوی وزیراعظم تھریسامے کاکہنا ہے کہ آج اکثریت نےبیک اسٹاپ میں ترمیم کےساتھ ڈیل کی حمایت کردی ہے۔

نجی ٹی وی چینل نے برطانوی میڈیا کے حوالے سے بتایا ہے کہ برطانوی پارلیمنٹ میں بریگزٹ سے متعلق پانچ بل مسترد اور دوبل پاس ہونے کے بعدپارلیمنٹ سے خطاب کرتے ہوئے برطانوی وزیراعظم تھریسامے نے کہا ہے کہ دوہفتےقبل ایم پیزنےانخلاایگریمنٹ کومستردکیاتھاجبکہ آج اکثریت نےبیک اسٹاپ میں ترمیم کےساتھ ڈیل کی حمایت کی۔

انہوں نے کہا کہ واضح ہوگیاکہ ڈیل کےساتھ یورپی یونین سےعلیحدگی کاراستہ موجودہے،انہوںنے کہا کہ یورپی یونین کےساتھ مذاکرات آسان نہیں ہوں گے۔برطانوی وزیراعظم کاکہنا تھا کہ ایم پیزنےاب واضح کردیاکہ انخلاایگریمنٹ کی منظوری کی ضرورت ہوگا.

برطانوی پارلیمنٹ نے نےاعادہ کیاکہ وہ ڈیل کےبغیربریگزٹ نہیں چاہتا،حکومت اب ڈیل کیلئےکوششیں دگنی کرےگی جس کیلئےہاؤس کی حمایت ضروری ہے،انہوں نے کہا کہ آئرلینڈاورناردرن آئرلینڈکےدرمیان بارڈر قوانین میں نرمی کی اجازت دیناہوگی۔