آزاد کشمیریونیورسٹی میں طلبا اور پولیس کے درمیان جھڑپوں میں 15طلبا زخمی ہو گئے،مشتعل طلبا نے متعدد موٹر سائیکلوں کو آگ لگا دی۔
آزادکشمیر یونیورسٹی کے طلبا نے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے پارکنگ کی سہولت نہ دینے کے خلاف یونیورسٹی شاہراہ پر احتجاج کیا،،پولیس نے طلبا کو منتشر کرنے کیلیے یونیورسٹی کےاندربھی شیلنگ کی۔
پولیس نے شاہراہ کھلوانے کے دوران طلبا پر لاٹھی چارج اور آنسوگیس کی شیلنگ کی جبکہ طلبا نے پولیس پر پتھراؤ کیا اور متعدد موٹرسائیکلوں کو آگ لگادی گئی۔
یونیورسٹی ترجمان کے مطابق لاٹھی چارج ، شیلنگ اور ربڑ کی گولیوں کے بے دریغ استعمال سےدو گارڈ ز اور طلبا سمیت 15 سے زائد افراد زخمی ہوئے۔
یونیورسٹی ترجمان نے واقعہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے یونیورسٹی میں تدریسی عمل تا حکم ثانی بند کرنے کا اعلان کردیا۔