امریکی صدر ٹرمپ کی فائل فوٹو

ٹرمپ نے اپنی ہی خفیہ ایجنسی کوغلط قرار دیدیا

صدرٹرمپ نے ایران سےمتعلق اپنی ہی خفیہ ایجنسی کی رپورٹ کوغلط قرار دیدیا.

امریکی صدر ٹرمپ نے کہا کہ ایران سےمتعلق انٹیلی جنسی کی رپورٹ غلط ہے، ایران سےلاحق خطرات پر انٹیلی جنس کےلوگوں کو شدید غلط فہمی ہے۔

امریکی انٹیلی جنس رپورٹ پرامریکی صدر ٹرمپ نے جنس کے حکام پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ شاید انٹیلی جنس والوں کو واپس اسکول جانےکی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ میرے اقتدارمیں آنےکےوقت ایران مشرق وسطیٰ اوردیگرممالک کیلیے بڑےمسائل کاسبب بن رہاتھا، ایرانی جوہری معاہدےکےختم کرنےکےبعدسےحالات مختلف ہیں۔

ان کا کہناتھا کہ ایران نےپچھلےہفتےراکٹ تجربات کیے،ایران سےخبرداررہنےکی ضرورت ہے۔

خیال رہے کہ امریکی انٹیلی جنس کی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا تھا کہ ایران جوہری ہتھیار تیار نہیں کر رہا  جب کہ شمالی کوریا کے اپنے تمام ایٹمی تنصیبات کے خاتمے کا بھی کوئی امکان نہیں۔

امریکی خفیہ ایجنسی کے ڈائریکٹر ڈین کوٹس نے کہا ہےکہ مئی تک بھارت اورپاکستان کے تعلقات میں تنائو میں اضافہ ہوسکتا ہے۔

خفیہ معاملات کی سینیٹ سلیکٹ کمیٹی کے سامنے بیان دیتے ہوئے ان کا کہناتھا کہ پاکستان کی حامی تنظیمیں بھارت اور افغانستان میںدہشت گردانہ حملے جاری رکھیں گی۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ مودی کے دوراقتدارمیں بی جے پی کی پالیسیوں کے سبب بھارت میں لوک سبھا کے الیکشن کے موقع پر ہندو مسلم فسادات بھی پھوٹ سکتے ہیں جس کے نتیجے میں اسلامی تنظیوں کواپنی جڑیں مضبوط کرنے کا موقع مل سکتاہے۔