شائقین کرکٹ کیلیے بری خبر ہے کہ کرکٹ کے دو روایتی حریف بھارت اور پاکستان 2011 کےورلڈ کپ کے بعد پہلی بارآئی سی سی کے کسی ٹورنامنٹ کے گروپ مرحلے میں آپس میں نہیں کھیلیں گے۔
2020 میں ہونے والے ٹی-20 عالمی کپ کے گروپ مرحلے میں بھارت اورپاکستان کا آمنا سامنا نہیں ہوگا۔
ورلڈ کپ 2011 کےبعد یہ پہلا موقع ہوگا جب بھارت اپنے روایتی حریف پاکستان سے بین الاقوامی کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کےکسی ٹورنامنٹ کے گروپ مرحلے میں نہیں کھیلےگا۔
آسٹریلیا میں اگلےسال ہونے والا ٹی-20 عالمی کپ 18اکتوبرسے15 نومبرتک کھیلا جائے گا
موجودہ ٹوئنٹی -20 رینکنگ میں پاکستان نمبرایک پرہے اور بھارت دوسرے نمبرپرہے۔ قوانین کے مطابق نمبرایک اورنمبردوکی ٹیمیں ایک گروپ میں نہیں رہ سکتیں۔
اسی وجہ سے ان دونوں ٹیموں کومختلف گروپ میں مقام دیا گیا ہے، کرکٹ کے دو دیگرروایتی حریف آسٹریلیا اورانگلینڈ بھی گروپ مرحلے میں آپس میں نہیں کھیلیں گے۔
پاکستان سپر 12 میں اپنی مہم کی شروعات میزبان آسٹریلیا کے خلاف 24 اکتوبر کوسڈنی میں کرے گا جبکہ بھارت دن کے دوسرے میچ میں جنوبی افریقہ سے کھیلےگا۔