امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ہمیشہ کی طرح آج بھی ایک ایسی بات کہی جس سے وہ دنیا بھر میں ایک مرتبہ بھرخوب مذاق کانشانہ بن رہے ہیں انہوںنے اپنی لاعلمی کا اتناشاندارمظاہرہ کیا کہ ان کے حمایتی بھی ان پر تنقید پرمجبور ہوگئے۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکا میں شدید سردی کےبارے میں سوشل میڈیا پرجاری بیان میں کہاکہ امریکا کے خوبصورت علاقوں میں برفانی ہواؤں سے درجہ حرارت منفی 60 تک جارہا ہے اور زیادہ سردی بڑھے گی اتنی کہ لوگ ایک منٹ کے لیے بھی باہر نہیں نکل سکیں گے۔
انہوں نے گلوبل وارمنگ کو امریکا آنے کی دعوت دے ڈالی اورکہاکہ گلوبل وارمنگ جلدی امریکا آجائوہم تمہاراانتظار کررہے ہیں۔
ناقدین کا کہنا ہے کہ یہ دنیا کی سپرپاورامریکا کے صدر ٹرمپ ہیں جنہیں یہ بات ہی نہیں معلوم کہ موسم اور آب و ہوا 2 الگ الگ چیزیں ہیں،انہی دوسری چیزوں کے ساتھ ساتھ اپنی جنرل نالج بھی درست کرنے کی ضرورت ہے۔