پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی خواتین کپتانوں کی ٹرافی کے ساتھ سی ویو کے ساحل پر تصویر
پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی خواتین کپتانوں کی ٹرافی کے ساتھ سی ویو کے ساحل پر تصویر

پاکستان ویسٹ انڈیز خواتین کپتانون کی تصاویر وائرل

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی وومنٹ کرکٹ ٹیموں کے درمیان میچ سے پہلے دونوں طرف کی کپتانوں کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہیں۔

یہ تصاویر کراچی میں سی ویو کے مقام پر لی گئیں۔

ویسٹ انڈیز کی ٹیم دبئی میں چار روزہ قیام کے بعد بدھ کو پاکستان پہنچی تھی۔ جمعرات کے میچ سے قبل دونوں ٹیموں کی کپتان، چند دیگر کھلاڑی اور آفیشل بدھ کو ہی سی ویو کے ساحل پر پہنچے جہاں ٹرافی کی رونمائی کی گئی۔

پاکستانی کپتان بسمہ معروف اور ویسٹ انڈیز کی مریسا نے سی ویو کی ساحلی دیوار پر ٹرافی کے ساتھ بیٹھ کر تصویر بنوائی جو انٹرنیٹ پر پھیل رہی ہے۔ اس تصویر میں دونوں کپتانوں کے پیچھے ساحل صاف دکھائی دے رہا ہے۔

کرکٹ شائقین نے اس تصویر کو بے حد پسند کیا ہے۔ کئی افراد نے تبصرہ کیا کہ ٹرافی کی رونمائی کی یہ بہترین تصویر ہے۔

بسمہ نے مریسا کو اونٹ کی سواری بھی کرائی۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے ٹرافی رونمائی کی ایک مختصر ویڈیو جاری کی ہے۔