ویسٹ انڈیز کی ویمن کرکٹ ٹیم نے پہلے ٹی ٹوینٹی میں پاکستان کو 71 رنز سے شکست دے کر تین ٹی ٹوینٹی میچز کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کرلی ہے۔
ویسٹ انڈیز کی ویمن ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے 2 وکٹوں کے نقصان پر 160 رنز بنائے تھے جس کے جواب میں پاکستانی ویمن ٹیم 89 رنز پر ہی پولیلین لوٹ گئی۔
کراچی کے ساؤتھ رن کلب میں کھیلے جانے والے میچ میں ویسٹ انڈیز کی کپتان میریسا اگولیرا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔ ویسٹ انڈیز کی ویمن ٹیم میں شمیلیا کونیل نے 3، شکیرہ سلمان اور انیسہ محمد نے 2،2 جبکہ ڈیانڈرا ڈوٹن اور افی فلیچر نے 1،1 وکٹ حاصل کی، جبکہ پاکستانی ویمن ٹیم میں بسمہ معروف 38 رنز کے ساتھ نمایاں رہیں۔
ویسٹ انڈیز کی ٹیم کی جانب سے دیندرا ڈوٹن نے 90 اور نیشن نے 50 رنز کی اننگز کھیلی اور ناٹ آؤٹ رہیں، پاکستان کی جانب سے نشرا ساندھو نے ایک وکٹ حاصل کی۔