امریکی دارالحکومت واشنگٹن میں وائٹ ہائوس کے باہر چینی نائب وزیراعظم کے قافلے پر دھاوا بولنے کی کوشش کی گئی۔ اس دوران امریکی سیکریٹ سروس کا ایک اہلکار زخمی ہوگیا۔
امریکی حکام کے مطابق چینی نائب وزیراعظم لیو ہی ایک وفد لے کر تجارتی امور پر مذاکرات کے لیے وائٹ ہائوس پہنچے تھے۔
چینی نائب وزیراعظم اور ان کا موٹرکیڈ وائٹ ہاؤس سے نکل رہا تھا جب باہر جمع افراد میں سے ایک نے پولیس لائن عبور کرکے قافلے پر دھاوا بولنے کی کوشش کی۔
حملہ آور نے اس دوران سیکریٹ سروس کے ایک اہلکار کو بھی شدید زخمی کردیا جسے اسپتال منتقل کردیا گیا۔
ابتدا میں کہا گیا تھا کہ اہلکار گاڑی کی ٹکڑ سے زخمی ہوا ہے۔ تاہم بعد ازاں حکام نے تصدیق کی کہ قافلے پر دھاوا بولنے کی کوشش کرنے والے شخص نے اسے نشانہ بنایا تھا۔
پولیس نے ایک حملہ آور کو گرفتار کرلیا ہے۔