حکومت نے لوگوں کاجیناحرام کردیاہے۔فائل فوٹو
حکومت نے لوگوں کاجیناحرام کردیاہے۔فائل فوٹو

اسپیکر کا سعد رفیق کو پی اے سی کا رکن بنانے سے انکار

اسپیکرقومی اسمبلی اسد قیصر نے خواجہ سعد رفیق کو پی اے سی کا رکن  بنانے سے  انکار کر دیا،شہباز شریف کے پر زور اصرار کے باوجود اسپیکر نے معذرت کرلی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اسپیکر نے کہا ہے کہ خواجہ سعد رفیق کی نامزدگی سے اچھا پیغام نہیں جائے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ سعد رفیق کی نامزدگی صرف پروڈکشن آرڈرجاری کرنے کیلیے نہیں کی جا سکتی۔

واضع رہے کہ مسلم لیگ ن نے ایاز صادق کی جگہ خواجہ سعد رفیق کی نامزدگی کی درخواست کی تھی۔

دوسری جانب تحریک اںصاف نے حکومت کی جانب سے شیخ رشید کو بھی پی اے سی کا رکن نامزد کیا ہے تاہم ابھی اسپیکر قومی اسمبلی نے اس کی منطوری دی۔

شیخ رشید کو پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا رکن بنانے پر اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے تحفظات کا اظہار کیا ہے۔

اسد قیصر نے کہا کہ شیخ رشید کو رکن بنانے کی درخواست کاجائزہ لے رہے ہیں، ابھی فیصلہ نہیں کیا۔