افغانستان میں امن کی راہ ہموار ہوئی جسے کسی قیمت سبوتاژ نہیں کرنے دیا جائے گا، زلمے خلیل زاد، قطر اور جنوبی ایشیائی ممالک کا دورہ
افغانستان میں امن کی راہ ہموار ہوئی جسے کسی قیمت سبوتاژ نہیں کرنے دیا جائے گا، زلمے خلیل زاد، قطر اور جنوبی ایشیائی ممالک کا دورہ

ہاتھی کو ایک نوالے میں نہیں کھایا جاسکتا۔زلمے خلیل زاد

امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغان مفاہمت زلمے خلیل زاد نے کہا کہ مذاکرات سے متعلق ہر بات عام لوگوں میں نہیں کی جاسکتی،ہم نے دو اہم معاملات پر نتیجہ خیز پیشرفت کی ہے۔

ان کا کہناتھا کہ طالبان سے انسداد دہشت گردی اور افواج کے انخلا پر بات ہوئی ہے،ابھی افغان حکومت اور طالبان مذاکرات اور سیزفائر سمیت کئی معاملات رہتے ہیں،بعض لوگ صرف ابتدائی باتوں سے سمجھتے ہیں کہ ہم کسی معاہدہ پر پہنچ گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ امن کا راستہ سیدھا نہیں ،چالیس سال سے جاری جنگ ایک اجلاس میں ختم نہیں ہوسکتی،کسی ہاتھی کو ایک نوالے میں نہیں کھایا جاسکتا۔

انہوں نے کہا کہ ہم درست سمت میں گامزن ہیں، مذاکرات ٹھیک جارہے ہیں،اس معاملہ میں کئی کھلاڑی ہیں، بہت سے مسائل ہیں،یہ وقت ہے کہ افغانوں کے پرانے زخموں پر مرہم رکھا جائے۔