وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ کسی حکومت کو اتنے خسارے کا سامنا نہیں کرنا پڑا،اندازہ نہیں تھا کہ ملک اور اداروں کے حالات اتنے خراب ہیں۔
بیرون ملک پاکستانیوں کیلیے پاکستان ’’بنائوسرٹیفکیٹ‘‘ کے اجرا کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں کہا کہ یہ پاکستان کی تار یخ کا سب سے مشکل وقت ہے،پاکستان کا یہ حال کرپشن اور بے نظمی کی وجہ سے وجہ سے ہوا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اوورسیز پاکستانیوں کی ملک سب سے زیادہ قدر ہے،پاکستان بنائو سرٹیفکیٹ سے بیرون ملک پاکستانی زبردست منافع کما سکتے ہیں، بیرون ملک پاکستانی زیادہ سے زیادہ سرٹیفکیٹ خریدیں۔
وزیراعظم نے کہا کہ ہماری حکومت بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو تمام تر سہولیات دینے کیلئے تمام اقدامات کر رہی ہے۔
ان کا کہناتھا کہ ادائیگیوں کاتوازن ابھی درست نہیں ہوا ،آئی ایمایف کے پاس جانا ہمارے لیے آسان راستہ تھا،زراعت کیلیے چین سے ٹیکنا لوجئی کیلیے بات چیت چل رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ،پاکستان میں مذہبی مقامات کی سیاحت سے ملک ترقی کر سکتا ہے،کرنٹ اکائونٹ کا خسارہ سیاحت سے پورا کریں گے۔
انہوں نے کہا ہم اس ملک کو اپنے پاؤں پر کھڑا کریں گے اور پالیسی کو اپنے ملک کے عوام کے مفاد میں بنائیں گے اور کسی کی جنگ نہیں لڑیں گے۔
عمران خان کا کہنا تھا کہ کوئی ایسا نہیں جو اونچ نیچ سے نہ گزار ہو، برا وقت انسانوں اور ملکوں کیلیے امتحان ہوتا ہے
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ میں نے پانچ ماہ میں ہر ادارے سے بریفنگز لی ہیں اور مجھے یقین ہے کہ ہمارے ادارے پھر اوپر جائیں گے۔
ان کا کہناتھا کہ دنیا میں سبز پاسپورٹ کی عزت کرائیں گے۔ شوکت کانم کیلیے سب سے زیادیہ پاکستانیوں نے دی،اب یہ رقم آدھی ہو گئی ہے۔