متحدہ لند ن کے دو کارکنان کو جرم ثابت ہونے پرسزائے موت سنا دی گئی
انسداد دہشتگردی کی عدالت نمبر چھ نے دوملزمان محمد عامر عرف توتلا اورمشہود احمد انصاری عرف مسعود کو31دسمبر 2010کو شاہ فیصل کالونی تھانے کی حدود میں محمد رضوان نامی شخص کو قتل کرنے کے جرم میں سزائے موت اورمقتول کے ورثا کو دو دو لاکھ روپے ادا کرنےکی سزا سنائی ہے۔
محمد عامر اور عرف توتلا کو غیرقانونی اسلحہ رکھنے کے جرم میں سات سال قید اور دس ہزار روپے جرمانے کی سزا بھی سنائی ہے، جبکہ جرمانہ ادا نہ کرنے کی صورت میں مزید چھ ماہ قید کی سزادی ہے۔