نارتھ ساؤنڈ:ویسٹ انڈیزاورانگلینڈکےدرمیان دوسرےٹیسٹ کےپہلےروزکاکھیل ختم ہوگیا،ویسٹ انڈیزنےپہلی اننگزمیں بغیرکسی نقصان کے30رنزبنالیےہیں جبکہ ویسٹ انڈیزکوانگلینڈکی برتری ختم کرنےکیلیےمزید157رنزدرکارہیں۔خیال رہےکہ ویسٹ انڈیزکےخلاف انگلینڈپہلی اننگزمیں187رنزبناکرآؤٹ ہوگیاتھا،جس میں انگلینڈکےمعین علی نے60اورجونی بیرسٹونے52رنزبنائےتھے،ویسٹ انڈیزکےکیماررواچ نے4کھلاڑیوں کوآؤٹ کیاتھا