امریکامیں تاریخ کاسردترین موسم،پارامنفی30تک گرگیا،شدیدسردی کی وجہ سےاموات کی تعداد21ہوگئی۔خبر ایجنسی کے مطابق تاریخی سرد ترین موسم کی وجہ سے اموات میں اضافہ ہواہے ،ایجنسی کے مطابق شدید سری کے باعث مرنے والے افراد کی تعداد 21 ہوگئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق امریکا کے وسطی اور مغربی علاقے غیر معمولی طور پر شدید سردی کی لپیٹ میں ہیں جس کے نتیجے میں نظام زندگی مفلوج ہوگیا ہے۔ سردی کی وجہ ’پولر ورٹیکس‘ کو قرار دیا جارہا ہے جس کا مطلب ہے کہ وہاں قطب شمالی سے آنے والی ٹھنڈی ہوائیں چل رہی ہیں جبکہ شدید سردی کے باعث ہونے والی اموات کی تعداد 21 ہوگئی ہے۔
آئندہ دنوں میں سردی میں مزید اضافے کا خدشہ ہے جس کے باعث ملک بھر میں کم سے کم دو کروڑ افراد متاثر ہوسکتے ہیں۔ متاثرہ علاقوں میں ہزاروں بے گھر افراد کے لیے عارضی مراکز قائم کردیے گئے ہیں۔