کراچی کے علاقے اورنگی ٹائون سے پولیس کے شعبہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) نے کالعدم تنظیم کے کارندے کو گرفتار کر لیا، ملزم کے قبضے سے اسلحہ اور دستی بم برآمد ہوا ہے۔
کاؤنٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے اورنگی ٹاؤن میں کارروائی کرتے ہوئے مطلوب ملزم طارق محمود کو گرفتار کر لیا ہے۔
اس سے قبل ملزم کا تعلق کالعدم مذہبی جماعت سے ہے، اے وی سی سی کے اورنگی ٹائون کے قبرستان میں چھاپے کے دوران ملزم فرار ہوگیا تھا۔
گرفتار ملزم طارق محمود کے قبضے سے2 پستول اور 2دستی بم برآمد ہوئے ہیں، برآمد ہونے والے پستول کا فارنزک کروایا جائے گا تاکہ معلوم ہو سکے کہ یہ اسلحہ ماضی میں کن وارداتوں میں استعمال ہوا ہے۔