ویسٹ انڈیز ویمن ٹیم نے پاکستان کو سپر اوور میں شکست دے دی
پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور ویسٹ انڈیز کو 132 رنز کا ہدف دیا تھا
ویسٹ انڈیزویمن کرکٹ ٹیم نےدوسرے ٹی ٹوئنٹی میں بھی پاکستان کوشکست دے کر تین میچوں کی سیریزدو صفر سے اپنے نام کرلی،سنسنی خیز میچ کا فیصلہ سپراوورمیں ہوا۔
پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور ویسٹ انڈیز کو 132 رنز کا ہدف دیا تھا۔
پاکستان کی جانب سے بسمہ معروف 31 اور جویریہ خان 26 رنز بناکر نمایاں رہیں جبکہ ندا ڈار اور عالیہ ریاض بالترتیب 25 اور 23 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہیں۔
بعدازاں ویسٹ انڈیز نے بھی مقررہ 20 اوورز میں 132 رنز بنائے اور اس طرح میچ ٹائی ہوگیا، جس کا فیصلہ سپر اوور میں ہوا اور ویسٹ انڈیز نے پاکستان کو شکست سے دوچار کردیا۔