نمائش کے لئےپیش کیے گئے ہیرے کی تصویر (فوٹو فائل)

امریکہ میں 310 کروڑ سال پرانے ہیرے کی نمائش

نیو یارک کے فلپس آکشن ہائوس میں 310 کروڑ سال پرانے ہیرے کی نمائش کی گئی ہے۔

اس ہیرے کا رنگ پیلا، وزن 552 کیرٹ اور سائز مرغی کے انڈے کے برابر ہے، جو کہ اپنے سائز کے لحاظ سے دنیا کا ساتواں بڑا ہیرا ہے ۔

یہ ہیرا پچھلے سال اکتوبر میں کینیڈا کی ڈیاوک کان سے دریافت کیا گیا، ماہرین کے مطابق ہیرا تقریبا 310 کروڑ سال پرانا ہے۔

 

یہ ہیرا اپنے سائز، وزن، رنگ اور عمر کے لحاظ سے کافی منفرد ہے۔ ہیرے کی عمر سے ہٹ کر ہیرے کی درجہ بندی دنیا کے سب سے بڑے کھردرے ہیروں میں پچیسوے نمبر پر کی گئی ہے ۔

ماہرین کے مطابق ہیرے کی پوری طرح جانچ پڑتال سے پہلے اس کی قیمت کا تعین کرنا قبل از وقت ہوگا جو کہ ہیرے کو فروخت کرنے سے پہلے کی جائے گی۔