امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو کی فائل فوٹو
امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو کی فائل فوٹو

امریکہ نے روس کے ساتھ نیوکلیئر معاہدہ ختم کردیا

امریکہ نے روس کے ساتھ نیوکلیئر معاہدہ ختم کرنے کا اعلان کردیا۔

امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے ایک پریس بریفنگ کے دوران اعلان کیا کہ روس کے ساتھ نیوکلیئر معاہدہ ختم کر رہے ہیں،معاہدے  پرعمل درآمد کیلیے روس کو 180دن کی  مہلت دی گئی ہے۔

انہوں نے نیوکلیئر معاہدے کے خاتمے کی وجہ روس کی جانب سے معاہدے کی خلاف ورزی کو قرار دیا۔
امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے پریس بریفنگ کے دوران کہا کہ روس گزشتہ کئی سال سے کسی جوابدہی کے خوف کے بغیر آئی این ایف کی مسلسل خلاف ورزی کر رہا ہے۔

امریکا نے انٹرمیڈیٹ رینج نیوکلیئر فورس ٹریٹی معاہدے پر عمل درآمد کے لیے روس کو کافی وقت دیا تاہم روس کئی سالوں سے معاہدے کی شرائط کی خلاف ورزی کر رہا تھا۔

امریکا کی جانب سے روس کو معاہدے پر عمل درآمد کرنے کے لیے 180 دن کی مہلت دی گئی ہے، عمل درآمد نہ کرنے کی صورت میں امریکا روس کے ساتھ طے پانے والا معاہدہ ختم کر دے گا۔

انہوں نے کہا کہ امریکہ روس کے ساتھ ہتھیاروں کے کنٹرول کیلیے معاہدے کیلیے تیارہے،صدر ٹرمپ ایسا معاہدہ چاہتے ہیں جو قابل تصدیق اور قابل نفاذہو۔

خیال رہے کہ روس اور امریکا کے درمیان ہتھیاروں کی دوڑ روکنے کیلئے 1987ء میں معاہدہ ہوا تھا۔