فائل فوٹو
فائل فوٹو

ویسٹ انڈیز کے سابق کرکٹر نے عمران خان کیا مشورہ دیا؟

پاکستان کا دورہ کرنے والی ویسٹ انڈیز کی ویمن کرکٹ ٹیم کے اسسٹنٹ کوچ اور سابق کھلاڑی گس لوگی نےعمران خان کی قیادت پربھرپوراعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان نےجیسے کرکٹ ٹیم کی قیادت کی،ویسے ہی پاکستان کی قیادت کریں گےتوفائدہ ہوگا۔

عمران خان کیلیے بطوروزیراعظم نیک خواہشات کااظہارکرتاہوں،امید ہے کہ غیرملکی ٹیمیں بھی جلدپاکستان کادورہ کریں گی۔

گس لوگی نے ماضی میں کیے گئے دورہ پاکستان کی یادیں تازہ کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان سےبڑی یادیں وابستہ ہیں،میں جب بھی پاکستان آیامجھے بہت پیارملا ،پاکستانی قوم کرکٹ سےپیار کرنےوالی قوم ہے۔

پاکستان میں کرکٹ آہستہ آہستہ واپس آرہی ہے،پاکستان میں پہلےچھوٹےشہروں میں بھی میچزہوتےتھےجس سےکرکٹ کوترقی ملی،پہلےہم ہرجگہ آسانی سےگھومتےپھرتےتھے،اب تھوڑامختلف پروٹوکول ہے۔

امید ہےجلد پاکستان میں سب کچھ پہلےجیساہوجائےگا اور غیر ملکی ٹیمیں بھی پاکستان کادورہ کریں گی۔

گس لوگی کا کہنا تھا کہ 1992ورلڈ کپ میری زندگی کے یادگار واقعات میں سےایک ہے، 1992کاورلڈکپ عمران خان نےنوجوان کھلاڑیوں کیساتھ جیتاتھا،اس دورمیں ہمیں وقاریونس کوکھیلنا بہت مشکل ہواکرتاتھا۔

مشہور سابق ویسٹ انڈین کرکٹر گس لوگی نے پاکستان میں غیر ملکی ٹیموں کی سیکیورٹی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں کھلاڑیوں کی سیکیورٹی کے بہترین انتظامات ہیں،امیدکرتا ہوں دیگرغیرملکی ٹیمیں بھی جلدپاکستان کادورہ کریں گی۔