امریکانےروس سےکیا گیا ایٹمی ہتھیاروں کےکنٹرول کامعاہدہ معطل کردیااور الزامات عائد کئے ہیں کہ روس نے معاہدے کی مدت کے خاتمہ کے بعد توثیق کی مدت کے دوران معاہدے کی توثیق نہیں کی جس کی وجہ سے معاہدہ ختم ہوگیا ۔ جبکہ روس کا کہنا ہے کہ امریکی الزامات پروپیگنڈاہیں اورہم اسلحےپرکنٹرول،کمی اورعدم پھیلاؤسےمتعلق ذمےداریاں مسلسل اور بلامشروط نبھارہےہیں۔
تفصیلات کے مطابق روس سےآئی این ایف معاہدےسےامریکاکی دستبرداری کے بعد جدید اسلحے کی نئی دوڑشروع ہونےکاخدشہ ہے جبکہ ایٹمی ہتھیاروں کی مبینہ تنصیب کے تنازع میں نیارخ پیدا ہونے کے بعدامریکااورروس ایک دوسرےکےخلاف دھمکیوں پراترآئےامریکانےروس سےکیا گیا ایٹمی ہتھیاروں کےکنٹرول کامعاہدہ معطل کردیا اور الزامات عائد کئے ہیں کہ روس نے معاہدے کی مدت کے خاتمہ کے بعد توثیق کی مدت کے دوران معاہدے کی توثیق نہیں کی جس کی وجہ سے معاہدہ ختم ہوگیا ہے اوراب مختلف آپشنز پر غور کیا جارہا ہے۔
واضح رہے کہ امریکااورسوویت یونین نے1987میں آئی این ایف معاہدےپردستخط کیے تھے، اطلاق جون 88 سےہواتھا،معاہدےکےتحت درمیانےدرجےتک مارکرنیوالےایٹمی میزائلوں کی تنصیب پرپابندی لگائی گئی تھی۔
معاہدے کی منسوخی کے اعلان کے بعدامریکا کے صدرڈونلڈٹرمپ نے کہاکہ آئی این ایف معاہدے سے امریکا کی دستبرداری آج سےشروع ہوگی جس پر مکمل عمل6ماہ میں پورا ہوگا۔ امریکا نے دسمبرمیں واضح کیاتھاکہ روس مکمل توثیق پرآمادہ نہ ہواتومعاہدہ60روزمیں معطل ہوجائے گا۔
امریکی وزیرخارجہ مائیک پومپیو کا کہنا ہے کہ توثیق کامعاملہ روس کے سامنے 30بار اٹھایا تھا، کوئی نوٹس نہیں لیاگیا، روس اوردیگرفریقوں کوباضابطہ طورپرنوٹس سےآگاہ کردیں گے،انہوں نے کہا کہ روس کی جانب سےمعاہدےکی مبینہ خلاف ورزی پر امریکی صدر مختلف فوجی آپشنزپرغور کررہے ہیں۔
ادھر روس کا کہنا ہے کہ امریکی الزامات پروپیگنڈاہیں،روس نے امریکاکومتنبہ کیا ہے کہ اسلحےپرکنٹرول سےمتعلق تباہ کن اقدامات کاجواب دیں گے۔
روس کامزید کہنا تھا کہ امریکی الزامات پروپیگنڈاہیں،روس اسلحےپرکنٹرول،کمی اورعدم پھیلاؤسےمتعلق ذمہ داریاں مسلسل اوربلامشروط نبھا رہاہے،ہم اسٹریٹجک استحکام اورعالمی سلامتی کیلیےہم خیال ممالک سےمکمل تعاون کیلئےتیارہیں۔