آج ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گااور پنجاب و بالائی سندھ میں دھند پڑنے کا امکان ہےجبکہ کراچی میں فروری کے مہینے میں بھی سردی کی شدت برقرار ہے۔
تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات کے مطابق آج ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گاجبکہ جنوبی پنجاب اور بالائی سندھ میں بعض مقامات پر رات اور صبح کے اوقات دھند پڑنے کا امکان ہے۔
دوسری جانب کراچی گذشتہ روز سے ہونے والی بارش اور کوئٹہ سے آنے والی سرد ہوائوں کے باعث سردی کی شدت میں غیرمعمولی اضافہ ہوگیا ہے۔
کئی سال کے بعد ایسا بھی ہوا ہے کہ فروری کے مہینے میں بھی کراچی میں یخ سردی کی کیفیت برقرار ہےجس کے مزید چند دن تک جاری رہنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔