بلاول بھٹوکی چاروں صوبوں میں ایک ایک شادی کرنےکی خواہش

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے کہاکہ وہ اس بات غور ہو رہا ہے کہ وہ ایک شادی کریں یا ان کو 4 شادیاں کرنی چاہیے۔

کراچی پریس کلب میں پریس کانفرنس کے دوران ایک صحافی نے سوال کیا کہ انتخابات سے قبل شادی کریں گے، یا وزیراعظم بننے کے بعد شادی ہوگی۔

اس موقع پر جواب دیتے ہوئے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ اس پر تفصیلی اور جامع منصوبہ بندی کے اجلاس ہو رہے ہیں، اور باقاعدہ تاریخ مقرر کرنے کی حکمت عملی طے ہو رہی ہے۔

پیپلز پارٹی کے چیئرمین نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے کہا کہ یہ طے کیا جا رہا ہے کہ ہم انتخابات سے قبل شادی کریں، یا انتخابات کے بعد شادی ہو، یا پھر انتخابی مہم کے دوران شادی کر لی جائے۔

بلاول بھٹو کے اس جواب کی ویڈیو پیپلز پارٹی کے میڈیا سیل نے بعد ازاں ٹوئٹر پر بھی شائع کی۔