اسلام آباد: مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم پر اظہار مذمت کرتے ہوئے ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل نے کہا کہ نریندر مودی کے دورہ مقبوضہ کشمیر سے پہلے بھارت بوکھلاہٹ کا شکار ہوگیا ہے۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری پیغام میں ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل کا کہناتھاکہ بھارتی فورسز کی جانب سے وادی میں گھر گھر تلاشی اور محاصرے کی کارروائیوں میں اضافہ ہوا ہے اور اس آڑ میں کشمیری نوجوانوں پر ظلم کے پہاڑ توڑے جارہے ہیں لیکن بھارت یاد رکھے کہ ایسی بزدلانہ کارروائیوں سے کشمیریوں کی تحریک آزادی کو دبایا نہیں جاسکتا۔