قائد حزب اختلاف پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز لندن روانہ ہو گئے

مسلم لیگ نون کے رہنما اور پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز لندن روانہ ہو گئے۔

مسلم لیگ ن کے رہنما حمزہ شہبازشریف آج قطرایئرویز کی پرواز 629 کے ذریعہ لندن روانہ ہوگے ۔ انہوں نے لاہور ہائی کورٹ کو بیرون ملک روانگی سے متعلق آگاہ کردیا ہے۔

حمزہ شہباز شریف نے اپنا نام بلیک لسٹ میں شامل ہونے کے خلاف لاہور ہائی کورٹ سے رجوع کیا تھا جس پرعدالت نے ان کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم جاری کیا تھا۔

لاہور ہائی کورٹ میں حمزہ شہبازکے وکیل اعظم نذیرتارڑ نے یقین دہائی کرائی تھی کہ ان کے موکل 10 دنوں میں واپس پاکستان آجائیں گے۔

عدالت نے حمزہ شہباز کی درخواست پر وفاقی حکومت کو نوٹس جاری کرکے جواب طلب کیا تھا۔ بعد ازاں وفاقی وزارت داخلہ نے حمزہ شہباز کا نام بلیک لسٹ سے نکال دیا تھا۔