برازیل میں ڈیم ٹوٹنے کے نتیجے میں پیش آنے والے حادثے میں ہلاکتوں کی تعداد121تک پہنچ گئی ہے اور اس المناک حادثے میں لاپتہ ہونے والے افراد کی تعداد200سے زائد ہے۔
برازیل کے جنوب مشرقی مناس گییرائس صوبے میں کان کنی کے ڈیم حادثے میں مرنے والے افراد کی تعداد 121تک پہنچ گئی ہے جبکہ 226 افراد اب بھی لاپتہ ہیں۔جن کی تلاش کے لیے ریسکیو آپریشن تاحال جاری ہے جبکہ حادثے کے بعد کوئی بھی شخص زندہ بچایا نہیں جاسکا۔
برازیلین حکام کے مطابق ریاست میناس جیرائس کے علاقے برومڈینو میں سرچ اور ریسکیو اہلکاروں کی کوششیں جاری ہیں،ڈیم ٹوٹنے سےکئی فٹ جمع ہونےوالی کیچڑ کے باعث سرچ آپریشن کی رفتار سست ہے۔
ریاست کے گورنر کا کہنا ہے کہ لاپتہ افراد کے زندہ بچ جانے کا امکان بہت کم ہے۔
واضح رہے 25 جنوری کوخام لوہے کی کان کے نزدیک ڈیم ٹوٹنے کا حادثہ پیش آیا تھا۔