پاکستان کشمیریوں کی سیاسی، اخلاقی و سفارتی حمایت جاری رکھے گا۔ وزیر خارجہ

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان کشمیریوں کی سیاسی، اخلاقی و سفارتی حمایت جاری رکھے گا۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی لندن روانہ ہوگئے ۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی برطانوی پارلیمنٹ میں کل انٹرنیشنل کشمیر کانفرنس سے خطاب کریں گے۔وہ یوم یک جہتی کشمیر پر بین الاقوامی تقریبات میں شرکت کریں گے۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے لندن روانگی سے قبل آل پارٹیز حریت کانفرنس کی قیادت سے ٹیلیفون پر بات چیت کی۔

ان کا کہنا تھا کہ نہتے کشمیریوں پر بھارت کی قابض فوج کے مظالم کے خلاف بھرپور آواز اٹھائیں گے۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ مسئلہ کشمیر پر پاکستان کا موقف انتہائی واضح اور دو ٹوک ہے، پاکستان کشمیریوں کی سیاسی، اخلاقی و سفارتی حمایت جاری رکھے گا۔