دوسرے ٹی ٹونٹی میچ میں جنوبی افریقہ نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد7رنزسے شکست دے کو3میچوں کی سیریز0۔2 سے جیت لی ،ہدف کے تعاقب میں پاکستان نے مقررہ 20اوورز میں 7وکٹوں کے نقصان پر181بنائے۔
پاکستان کی پہلی وکٹ45 رنزپر گری،فخر زمان14رنز بنا کرآئوٹ ہوئے۔بابر اعظم نے لاٹھی چارج کرتے ہوئے پروٹیز بلے بازوں کے چھکے چھڑا دیے،بابراعظم 90 اورحسین طلعت55رنز بناکرآئوٹ ہوئے، آصف علی 2، کپتان شعیب ملک 6،حسن علی1اورعماد وسیم 6 رنزبنا سکے۔
اس سے قبل جنوبی افریقہ نے پہلے کھیلتے ہوئے 3 وکٹوں کے نْقصان پر188رنز بنا کرپاکستان کوجیت کیلیے189رنز کا ہدف دیا تھا،وان در ڈوسن 45،جے این میلان 33اور ہینڈرکس28رنز بنا کر آئوٹ ہوئے۔بارش کے باعث میچ کچھ دیر کے لیے روکنا پڑا تھا۔
ڈیوڈ ملر65اورکلاسن5رنز بنا کر ناٹ آئوٹ رہے،عثمان شنواری کے آخری اوور میں ڈیوڈ ملر نے 29رنز بٹورے۔
یاد رہے کہ مسلسل11سیریزجیتنے کے بعد پاکستان جنوبی کے خلاف سریزہارا اور ساتھ ہی قومی ٹیم کی فتوحات کو بھی بریک لگ گئی ہے،میزبان ٹیم کو تین میچز کی سیریز میں 0-2 کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے۔
جنوبی افریقہ کے کپتان فف ڈوپلیسز سیریز سے باہر ہوگئے ہیں،ان کی جگہ جنوبی افریقہ ٹیم کی قیادت کے فرائض ڈیوڈ ملر انجام دیے جبکہ پاکستانی ٹیم کی قیادت شعیب ملک نے کی۔
پاکستانی ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی تھی ، فہیم اشرف کی جگہ شاہین شاہ آفریدی کو ٹیم میں شامل کیا گیا تھا۔