لاہور کے سروسز اسپتال میں زیر علاج میاں نواز شریف کے بائیں گردے میں مائنر پتھری کی نشاندہی ہوئی ہے اس معاملے پر ڈاکٹرز کی مشاورت جاری ہے۔
طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ میاں نواز شریف کے آپریشن کی ضرورت نہیں، گردے میں موجود پتھری لتھوٹرپسی کے ذریعے نکالی جا سکتی ہے۔
نواز شریف کے سروسز اسپتال لاہور میں مختلف ٹیسٹ
سروسز اسپتال کی غازی علم دین شہید وارڈ میں میاں نواز شریف کا سی ٹی اسکین کے یو بی ٹیسٹ سمیت دیگر ٹیسٹ لیے گئے، سی ٹی اسکین گردوں کی بیماری کے باعث کیا گیا تھا۔
نوازشریف خرابی صحت کے باعث سروسز ہسپتال میں زیرعلاج ہیں جہاں ان کے روٹین ٹیسٹ کے علاوہ دل کا معائنہ بھی جاری ہے۔ نوازشریف کو میڈیکل بورڈ کی سفارش پر ہسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں ان کا علاج جاری ہے۔