امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وینزویلا کے صدر نکولس مادورو کی ملاقات کی پیشکش ٹھکرا دی۔
ذرائع کے مطابق صدر ٹرمپ کا کہنا ہے کہ وینزویلا میں فوج بھیجنے کا آپشن موجود ہے، انہوں نے یہ بھی کہا کہ ایران پر نظر رکھنے کے لیےعراق میں امریکی فوجی اڈہ ضروری ہے۔
امریکی صدر کا کہنا تھا کہ افغانستان میں فوجیوں کی تعداد میں کمی اور انٹیلی جنس رکھنے کے خواہاں ہیں۔
وینزویلا کے صدر نکولس مادورو نے کچھ دن قبل اپنے اوپر ہونے والے قاتلانہ حملے کا الزام امریکی صدر پرعائد کیا تھا اور کہا تھا کہ امریکی صدر نے مجھے مافیا کے ذریعے مارنے کا حکم دے رکھا ہے۔
واضح رہے چھ ماہ قبل وینزویلا کے صدر نکولس مدورو قاتلانہ ڈرون حملے میں بال بال بچ گئے تھے البتہ نیشنل گارڈ سے تعلق رکھنے والے سات فوجی اہلکار زخمی ہوئے تھے۔