بھارتی ریاست بہار میں ٹرین کی 9 بوگیاں پٹری سے اُتر گئیں،ٹرین حادثے میں7 افراد ہلاک اور 10 زخمی ہوئےجنہیں قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے ۔
نجی ٹی وی کےمطابق بھارتی ٹرین کو حادثہ ریلوے ٹریک اکھڑنے کی وجہ سے پیش آیا،حادثے کے بعد ریلوے ٹریک کو مرمت کیلئے بند کردیا گیاہے۔
تیز رفتار ٹرین کی نو بوگیاں پٹری سے اتر کر ٹریک کے اطراف گر گئیں جنہیں اٹھانے کاکام شروع کردیا گیا ہے.
ٹرین حادثے کی ابتدائی تحقیقات بھی شروع کردی گئی ہیں اورکسی بھی دہشت گردی کے امکان کو رد کردیاگیاہے۔ٹرین بہار سے نئی دلی جا رہی تھی۔