دبئی سمیت عرب امارات کی کئی ریاستوں میں موسلادھاربارشوں سے تباہی
موسلادھا بارش اورآندھی طوفان والی تیز ہواؤں کے باعث گلوبل ولیج کو بھی ایک دن کے لیے بند کر دیا گیا
دبئی سمیت متحدہ عرب امارات کی کئی ریاستوں میں کئی دن سے ہونے والی موسلادھاربارشیںنے تباہی مچادی ہےجبکہ ریت اڑنے سمیت گرد و غبارکے جھونکوں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔
انتہائی تیزاورموسلادھا بارش اورآندھی طوفان والی تیز ہواؤں کے باعث دبئی انتظامیہ نے معروف سیاحتی سینٹرگلوبل ولیج کو بھی ایک دن کے لیے بند کر دیا گیاجسے کھولنے کافیصلہ آج کے موسم کے تیور دیکھ کر کیا جائےگا۔
دوسری جانب دیگر ریاستوں کے علاوہ عجمان، ابوظہبی اورشارجہ میں بھی گرد آلود ہواؤں نے عوام کی زندگی اجیرن کردی ہےاور لوگ گھروں محصور ہونے پر مجبور ہوگئےہیں۔